the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ آج ملک بھر کے بینکوں میں نوٹ تبدیل کرنے کا کام نہیں کیا جائے گا۔ تاہم بزرگوں کو اس اصول سے چھوٹ رہے گی۔ عمر رسیدہ افراد کسی بھی بینک میں جا کر بینک نوٹ بدلوا سکیں گے۔ بینک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹھ تاریخ سے نوٹ بندی کے بعد سے ہی بینک اپنے گاہکوں کے کام نہیں کر پا رہے ہیں، اس لئے بینک آج صرف اپنے گاہکوں کے بچے ہوئے کام نپٹائیں گے۔ انڈین بینکس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ تمام بینک آج صرف اپنے گاہکوں کی خدمت کریں گے۔دوسرے بینکوں کے گاہکوں کی ہزار پانچ سو روپے کی کرنسیاں نہیں بدلیں گے۔



ایسو سی ایشن کے سربراہ راجیو رشی نے کہا کہ ابتک ہمارے گاہک اس لئے پریشان رہے کہ ہم ان کا کام نہیں کر پارہے تھے۔ برانچوں میں خاص طور پر ہمارے موجودہ گاہکوں کے کام التوا میں پڑ گئے ہیں اس لئے آج سنیچر کو ہم خاص طور اپنے گاہکوں کی خدمت کریں گے۔ یعنی [باہر کے گاہکوں کے لئے] نوٹ نہیں بدلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہر حال بزرگ شہریوں کو استثنا حاصل رہے گا۔ وہ کسی بھی برانچ سے کرنسی بدلنے کے لئے رجوع کر سکیں گے۔ ایسا صرف آج کے لئے ہے۔ پیر سے سارے گاہک بینک کے کسی بھی برانچ میں جاکر پرانی کرنسی بدل سکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.